ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 03 دکانیں سیل کر دیں

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 03 دکانیں سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے میرپور،میرپور میرا،مانسہرہ روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں میں گوشت،فروٹ،سبزی،کریانہ اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا جس کے دوران گوشت کے نرخوں میں اضافے اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گوشت کی 03 دکانیں سیل کر کے 03 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے،ایڈیششل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :