ط*ایکس ( ٹویٹر) کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت 2 اپریل تک ملتوی

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

(لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹویٹر) کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل حذیفہ نعیم نے موقف اپنایا کہ پی ٹی اے نے شہریوں کی ٹویٹر تک رسائی نا ممکن بنا دی ہے، عدالت ٹویٹر کی بندش کو غیر قانونی قرار دے، عدالت فریقین کو حکم دے کہ ٹویٹر تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔