جیل قوانین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کیا جا رہا ہے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

بدھ 27 مارچ 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو جیل قوانین پر عملدرآمد کے لیے مراسلہ بھیجا ہے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کوپاکستان جیل رولز 1978 کے قاعدہ 395(ii)پر عملدرآمد کے لیے بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ جیل قوانین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کیا جا رہا ہے،ماہانہ فہرست ضلع کے سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو بھیجی جائے گی، ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ماہ میں ایک بار زیر سماعت قیدیوں کا دورہ کریں گے ، سپرنٹنڈنٹ ایک ماہانہ فہرست ضلع کے سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور انسپکٹر جنرل کو پیش کرے گا، جس میں ان تمام زیر سماعت قیدیوں کے نام اور دیگر تفصیلات دی جائیں گی ،جیل قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف فوجداری نظام انصاف اور استغاثہ کے عمل کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ زیر سماعت قیدیوں کے موثر انتظام میں بھی رکاوٹ ہے،زیر سماعت قیدیوں کا مناسب انتظام، انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور منصفانہ اور بروقت قانونی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، اور جیل کے قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف قیدیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود سے سمجھوتہ کرتی ہے بلکہ پراسیکیوشن کے عمل میں بھی رکاوٹ ہے جو کہ تاخیر اور ناکارہ ہونے کا باعث بن رہی ہے، جیل کے قوانین کی سختی سے تعمیل کے لیے آپ کی نگرانی میں تمام متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :