ہرنائی میں حاجی نورمحمد خان دمڑ کی چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 27 مارچ 2024 20:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ہرنائی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے،انہوں نے شانگلہ بشام میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی،چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے،چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے بہادر جوان دشمن کو نیست و نابود کریں گے۔ \378