کیپٹل پولیس نے 12 پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 25جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کیپٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن 12 پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 25جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدہوئی ، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تھانہ شہزاد ٹائو ن پولیس ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان ایاز گل، حمد عبداللہ اور حسنین کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم افتخا ر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4,330گر ام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم فہد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک خنجر برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سنبل پولیس نے ملزم عبداللہ شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 515گر ام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم عمران شفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 533گر ام چرس اور ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔

تھا نہ پھلگر اں پولیس نے دو ملزمان حسنین عباسی اور عطا اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم نعمان عباسی کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ کر پا پولیس نے ملزم شیراز محمود کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 522گر ام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم عدنا ن ابو بکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 620گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھانہ ہمک پولیس نے ملزم شفقت محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 210گر ام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔