ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 20:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز کی سربراہی میں پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاہے ، آگاہی واک میں سی او ہیلتھ ڈاکٹراظہر امین، سی او ایجوکیشن احسن فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساجد ندیم ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران ، سکھ برادری، انجمن تاجران، صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھر پور شرکت کی ، آگاہی واک میں سکول و کالجز کے طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شریک طلباءنے پتنگ بازی کے خلاف مہم کے سلسلہ میں کتبے اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

آگاہی واک کچہری چوک سے شروع ہو کر تحصیل موڑ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، آگاہی واک کے دوران پتنگیں اور ڈوریں جلائیں گئی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہریوں کی موٹر سائیکل پرحفاظتی وائریں بھی لگائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف مہم میں تمام اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا، تاجران اور سکھ برادری کا شکر گزار ہوں ، ضلعی انتظامیہ اداروں کے مشترکہ تعاون سے پتنگ بازی مہم کے خلاف تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان لیوا کھیل سے کتنی معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔\378