پروگرام سے تربیت یافتہ نوجوان انٹرنیٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، چیئرمین پی آئی ٹی بی

بدھ 27 مارچ 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے نوجوانوں کی جانب سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 63 فیصد مرد جبکہ 37 فیصد خواتین ہیں۔ دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے پر عید کے بعد کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس و دیگر شعبوں میں 3 ماہ کی مفت تربیت حاصل کر سکیں گے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں اور اب تک 60 ہزار سے زائد طلبا تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریبا ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے۔