Live Updates

بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 6 اپریل تک ملتوی

بدھ 27 مارچ 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے عدت میں نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ جج شاہ رخ ارجمند عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات