پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سٹینڈنگ کونسل نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، پہلے بھی ان کو جو اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، کوئی غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں، میرے سے پہلے والے چیف جسٹس بھی اجازت دیتے رہے ہیں، میں نے بھی آرڈر کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی ہوا ہے۔