نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام رمضان فیسٹیول کا آغاز ( جمعرات سے ہو گا

بدھ 27 مارچ 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے زیر اہتمام رمضان فیسٹیول کا آغاز (کل) 28 مارچ جمعرات سے ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔ بدھ کو این پی سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والی ہر رجسٹرڈ فیملی کو باقاعدہ ٹوکن جاری کئے جائیں گے ۔

نماز ظہر کے بعد پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کے درمیان قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں شرکت کرنے والے ہر بچے کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ نیشنل پریس کلب کی جانب سے رمضان فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اپنے ممبران کی عید کی خوشیوں میں شامل ہو کر ان خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔ فیسٹیول 31 مارچ تک جاری رہے گا ۔

اس سلسلے کے باقی تین پروگرام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کی مطابق 29 مارچ جمعہ کو این پی سی اسلام آباد میں مقابلہ حسن قرأت ، 30 مارچ ہفتہ کو مقابلہ نعت منعقد ہوگا۔ 31 مارچ اتوار کے دن رجسٹرڈ فیمیلیز کو نیشنل پریس کلب کی طرف سے عید گفٹس دیئے جائیں گے جس کے بعد ایونٹس کا اختتام “ون ڈش” اور فیملی گیٹ ٹو گیدر پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :