اشیا خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 39دکانداروں کو جرمانے

بدھ 27 مارچ 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ضلع جنوبی انتظامیہ نے اشیا خوردونوش مہنگے داموں فروخت اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف 159 مشتبہ مقامات کا دورہ، 39دکانداروں کو اشیا سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے پر 370000روپے کے جرمانہ عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے منگل کے روز بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے وزیر اعلی ہائوس شکایاتی سیل سے موصول ہونے والی شکایات پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری کردہ نرخوں پر عمل درآمد کی جا رہی ہے۔ڈی سی جنوبی نے رمضان کے مہینے میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضلع جنوبی کے اندر نوٹیفائیڈ نرخوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :