ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا لندن میں روسی سفارتخانے کا دورہ، سانحہ پر اظہار تعزیت

بدھ 27 مارچ 2024 21:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ماسکو میں خوفناک دہشت گردانہ حملے پر روسی حکومت اور عوام سے افسوسناک سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ہائی کمشنر نے سفارتخانے میں موجود کتاب میں تعزیتی کلمات درج کیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھاکہ ہم ماسکو کے کنسرٹ ہال میں کیے گئے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں، ہم روسی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :