سپاہی نعمان فرید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 24سالہ نعمان فرید 25 اور 26 مارچ 2024 کی درمیانی شب تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہلخانہ و عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :