صدر آزاد کشمیر نےعیدالفطر کے موقع پر آزاد ج کشمیر کی جیلوں میں قید ، قیدیوں کی سزا میں 90دن کی خصوصی نرمی کردی

بدھ 27 مارچ 2024 22:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عیدالفطر کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے عبوری آئین 1974 کے ارٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کی جیلوں میں قید ، قیدیوں( ماسوائے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، قتل، دہشت گردی،دیت،فرقہ وارایت، قصاص، ملک دشمن، جاسوسی کے جرائم میں ملوث) کی سزا میں 90دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے تاکہ قیدی بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :