عید قریب آتے ہی ریلوے سٹیشن پر گہما گہمی بڑھنے لگی

3اپریل سے عید تک کراچی اور کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی بکنگ مکمل

بدھ 27 مارچ 2024 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پردیسیوں کی عید اپنے پیاروں کے ساتھ آبائی علاقوں میں منانے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

عید قریب آتے ہی ریلوے سٹیشن پر گہما گہمی بڑھ گئی، پردیسی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پر تولنے لگے، 23رمضان المبارک 3اپریل سے عید تک کراچی اور کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہو گئی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے 4عید سپیشل ٹرینیں بھی چلائی جا رہی ہیں، ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ بھی شروع کر دی۔

عید پر آبائی علاقوں میں جانے کے لئے بکنگ کروانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی خوشی تو اپنے عزیزوں کے ساتھ ہی دوبالا ہوتی ہے، رش کی وجہ سے خواری سے بچنے کیلئے کوشش ہوتی ہے کہ پہلے ہی بکنگ کروا لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے رش کے باعث تمام ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :