سکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی ڈی ای اوکوہلو

بدھ 27 مارچ 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہلو شمس الدین مری نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کے مختلف سکولوں کا اچانک دورے کرکے سکولوں کا ریکارڈ، تدریسی مواد کی موجودگی اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کی ہیں، کوہلو کے تقربیا تمام سکولوں میں کتابیں اور کاپیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ کئی دوردراز علاقوں میں آمدورفت کی وجہ سے کتابوں کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سکولوں کی بحالی اور درس و تدریس کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ،تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں جہاں انہیں نصاب ،کاپیاں اور دیگر تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :