سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سافٹ ویئر کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے،محمد سلیم خان

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویئر کے بارے میں محکمہ اطلاعات کے افسران کو تربیت فراہم کی جائے،ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات حکومت سندھ

بدھ 27 مارچ 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد سلیم خان کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سمیتا سید ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات تک رسائی و ترسیل کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سافٹ ویئر کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویئر کے بارے میں محکمہ اطلاعات کے افسران کو تربیت فراہم کی جائے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ میڈیا مینجمنٹ کے شعبہ میں تبدیلیوں سے باخبر رہنے کے لیے افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کی حاضری ضروری ہے۔