عرب ممالک نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

بدھ 27 مارچ 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) یو اے ای، سعودی عرب اور قطر نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کے لیے حکومتی سطح پر رابطے تیز کردیے، تینوں ملکوں کی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں نے حکام سے بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یو اے ای، قطر اور سعودی حکام کو پی آئی اے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے حوالے کی جائے گی۔