نادرا ڈیٹا چوری کے معاملہ پر8سے زائد افسران معطل ، چارج شیٹ دیدی گئی

ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے، ترجمان نادرا

بدھ 27 مارچ 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نادرامیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق8سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :