حمزہ شہباز کی امیر بالاج کی رہائشگاہ آمد ،اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

قانونی تقاضے پورے ہوں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائیگا‘ سابق وزیر اعلیٰ

بدھ 27 مارچ 2024 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے امیر بالاج کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بھائی امیر معصب ٹیپو اور امیر فتح ٹیپو کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ امیر بالاج ایک پڑھا لکھا نوجوان تھا ،امیر بالاج کے قتل کا بہت دکھ ہے ۔ قانونی تقاضے پورے ہوں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ آپ کو انصاف ملے گا قانون سب کے لئے برابر ہے ،ظالم کبھی خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا ۔