برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ماہانہ کھلی کچہری

بدھ 27 مارچ 2024 23:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام بدھ کو ایک اور ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سفارت خانے کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کھلی کچہری کے شرکا کو خوش آمدید کہا اور ماہ رمضان کے باعث یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت نہ کر سکنے والوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے شرکا کے ساتھ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے حالیہ برسلز کے مختصر دورے کی تفصیلات بھی شئیر کیں۔سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے معزز اراکین کے سوالات اور تبصروں کا جواب بھی دیا۔انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ کمیونٹی کی شمولیت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔ جواب میں شرکا نے سفارت خانے کی جانب سے کھلی کچہری کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔