ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار دو حقیقی بھائیوں سمیت 3 افراد کو کچل دیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:50

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) نامعلوم تیزرفتارٹرالرنے افطار کے بعد موٹرسائیکل پرگھرواپس جانے والے دوحقیقی بھائیوں سمیت3افرادکچل ڈالے ،موقع پر جاں بحق‘تینوں نعشیں گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیا‘ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالر سمیت موقع سے فرار‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی عزیزاحمدچاچڑاں شریف کے رہائشی45سالہ محمداشرف‘23سالہ جاوید اور12سالہ اللہ دتہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرافطارکے بعد گھرجارہے تھے کہ بینظیرشہیدروڈ نزدٹارگٹ پیٹرولیم موضع بکھرانی کے نزدیک نامعلوم تیزرفتارٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دوحقیقی بھائیوں 23سالہ جاوید 12سالہ اللہ دتہ اور45سالہ محمداشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیورٹرالر سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرحادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں‘ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نعشیں گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیااورعلاقہ بھرکی فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :