ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیرا میڈیکس نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیرا میڈیکس سٹاف نے اہم اجلاس میں ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سٹاف نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کی قیادت میں اجتماعی طور پر اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف یونینز کے سربرہ بھی شامل تھے۔ تعاون کے ماحول کو فروغ دینے اور اس میں شامل تمام فریقوں کےلئے مثبت حل میں ایک اہم پیش رفت میں ڈاکٹر اطہر لودھی نے ملازمین کے طبی مسائل کے حل کےلئے ایک سٹاف کاونٹر قائم کرنے کا اعلان کیا جس سے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ایف آر سی ریکارڈ کے مطابق بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد مفت علاج تک رسائی حاصل ہو گی۔

ہسپتال کے عملے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر اطہر لودھی نے ذاتی طور پر ایک علیحدہ فنڈ مختص کیا ہے جو خصوصی طور پر ہسپتال کے ملازمین کے علاج معالجہ کےلئے مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ڈائریکٹر کی اس قابل تحسین کوشش سے توقع ہے کہ قابل قدر عملے کےلئے صحت کی دیکھ بھال کے جامع حل فراہم کئے جائیں گے۔ ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ انتظامیہ اور ملازمین دونوں کے تمام سٹیک ہولڈرز کی بھلائی کو ترجیح دینے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال پیرا میڈیکس کے انمول تعاون کو تسلیم کرتا ہے اور ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے جو نہ صرف ان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ضرورت کے وقت مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ ہڑتال کے اختتام کے ساتھ ہسپتال نے مکمل کام دوبارہ شروع کر دئیے ہیں۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سرشار اور ہنر مند پیرا میڈیکس کی مہارت کی وجہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال مریضوں کی بہت سی مشکلات حل کرتا ہے کیونکہ پیرا میڈکس اعلیٰ درجہ کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کےلئے اپنی غیر متزلزل عزم کو جاری رکھتے ہیں۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مذاکراتی عمل کے دوران تعمیری مصروفیات پر یونین کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ انتظامیہ اور یونینوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون نے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں بات چیت کی طاقت کی مثال دی ہے۔ اجلاس کے آخر میں تمام یونین کے نمائندوں کی جانب سے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :