ڈی پی او مردان کا دورہ سٹی پولیس سٹیشن،سکیورٹی و دیگر امور کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نو تعینات ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے سٹی پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں ریکارڈ، حوالات،سکیورٹی اور انتظامی اُمور کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایس پی سٹی انعام جان خان بھی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے محررسٹاف کو انتظامی اُمور احسن طریقے سے سرانجام دینے اور قانونی مدد کے لیے آنے والے شہریوں کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں قانونی دادرسی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :