تھانہ حویلیاں کے سامنے خستہ حال سیڑھیوں کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا اعلان

جمعرات 28 مارچ 2024 12:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین تحصیل حویلیاں عزیر شیر خان نے تھانہ حویلیاں کے سامنے خستہ حال سیڑھیوں کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں کمشنر ہزارہ سے فوری گرانٹ منظور کروا کر پرانی سیڑھیوں کی بجائے وہاں نئی سیڑھیاں تعمیر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عزیر شیر خان نے کمشنر سید ظہیرالسلام سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ترقیاتی مسائل کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے تھانہ حویلیاں کے عین سامنے ایوب پل کا شارٹ راستہ جو سیڑھیوں کی صورت میں ہے اس کی مخدوش حالت کا بتایا۔ اس ہنگامی راستے کےلئے فنڈ جاری کر کے اسے دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کر کے عوام الناس کو بہترین سہولت فراہم کری جائے گی۔

متعلقہ عنوان :