سرگودھا شہر کی کوٹھی میں آتشزدگی، 45 سالہ ساس اور 30 سالہ بہو جاںحق

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سرگودھا شہر کی کوٹھی میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے 45 سالہ ساس اور 30 سالہ بہو جاںحق ہو گئیں جن کو مرکزی مسجد میں ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سٹیلائیٹ ٹاؤن پارک کے قریب شیخ محمد شعیب کی کوٹھی میں اچانک آگ بھڑکنے اٹھنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا اور کوٹھی میں موجود 45 سالہ ساس ثمینہ شعیب اور 30 سالہ بہو آمنہ مبشر کو دم گھٹنے بہوش ہو گئیں جن کو ریسکیو کر کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں جن کو مرکزی مسجد میں ایک ساتھ نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔