روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا

پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں،خطاب

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے، مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی کہنے والے روسی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔