کوہاٹ پولیس کی کاروائی ، باپ کے قتل میں ملوث بیٹاگرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کوہاٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےتفتیشی ٹیم کو جلد ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ بلی ٹنگ ایوب جنان نے پولیس ٹیم کےہمراہ خفہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف کو گرفتارکر کے آلہ قتل پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا،مزید تفتیش کے لئے ملزم کو تھانہ بلی ٹنگ منتقل کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :