تاجروں اوربلدیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، میاں محمد عمران

جمعرات 28 مارچ 2024 14:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) تاجر وں اور بلدیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تاجر بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ بلدیہ کے عملہ سے تعاون کریں جبکہ بلدیہ حکام کو بھی چاہیئے کہ وہ عید الفطر کے دوران تاجروں کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران بلاک نمبر2 میاں محمد عمران نے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ کا عملہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آتا ہے تو انتظامیہ کیساتھ تاجر بھائیوں کو تعاون کرنا چاہیئے اور بے جا راستے بلاک نہیں کرنے چاہئیں یہاں پر بلدیہ کے انسداد انکروچمنٹ عملہ سے بھی اپیل ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے تاجروں کو از خود تجاوزات ختم کرنے کا نوٹس بھیجیں۔دونوں جانب سے باہمی امور مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :