ہوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول جوڈو چمپئین شپ کے مقابلے کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔

جمعرات 28 مارچ 2024 15:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) 23 مارچ ہوم پاکستان کے سلسلہ میں سپورٹس فیسٹیول میں جوڈو چمپئین شپ کے مقابلے کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوگئے ہیں جس میں بلوچستان پولیس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ دوسری پوزیشن تاجک ٹائیگرز اکیڈمی اورتیسری پوزیشن سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میی پاکستان آرمی کے کیپٹن نجیب اللہ نے بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔

جوڈو چمپئین شپ کے یہ مقابلے بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے نگرانی ایوب سٹیڈیم ابرار ہال کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ان مقابلوں میں اکیڈمیز اور ڈیپارٹمنٹس کے ٹیموں نے حصہ حلیا جن میں بلوچستان پولیس نے پہلی پوزیشن کا سہرا اپنے سر سجالیا جبکہ دوسری پوزیشن تاجک ٹائیگرز نے اپنے نام کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی نے حاصل کی۔