سیالکوٹ پولیس کی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی،ملزم گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم محسن کے قبضہ سے 165 پتنگیں اور 1عدد ڈور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :