سرکاری دکانوں اور املاک کے کرایوں میں اضا فے کے لئے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے ، حمزہ شفقات

جمعرات 28 مارچ 2024 15:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کو ئٹہ ایڈمنسٹریٹر کو ئٹہ حمزہ شفقات نے کو ئٹہ شہر کے وسط میں واقع سرکاری املاک اور دکانوں کے کرایوں کی مد میں کوڑیوں کے بھاووصولی اورحکومت کو سالانہ اربوں روپے نقصان کا معاملے کا نوٹس لیتے ہو ئے سرکاری دکانوں اور املاک کے کرایوں میں اضا فے کے لئے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے، ضروری قانون سازی اورصو بائی کابینہ کی منظوری کے بعد کو ئٹہ میٹر وپولیٹن کارپوریشن کو ماہانہ تیس کروڑ روپے آمدن ہو گی ،سرکاری اراضی اور دکانوں پر قابض مافیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ،کو ئٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھا یا ہے بایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے بتایا کہ پرانے قوانین اور کیو ایم سی کی ناہلی کی وجہ سے بلو چستان حکومت کو سالانہ اربوں روپے کانقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کو ئٹہ شہر کے وسط میں واقع قیمتی املاک اور دکانیں جن کا ماہانہ کرایہ لاکھوں روپے بنتا ہے بہ مشکل 20سے 25روپے ماہانہ کرائے کی مد میں ادائیگی کر تے ہیں اور قابل افسوس امر یہ ہے کہ ان میں سے بھی بیس دکانوں سے سات سال سے کو ئی ادائیگی نہیں کی ہے ۔کیو ایم سی ایک ایسا ادارہ ہے جس کی اراضی کے کرایوں سے ماہانہ تیس کروڑ روپے کی آمدن وصول کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور معزز عدالت اور منتخب نمائندوں کی معاونت سے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :