بوآ فورم فار ایشیا عالمی گورننس میں ایک منفرد کردار ادا کرتا ہے، سابق فرانسیسی وزیراعظم

جمعرات 28 مارچ 2024 15:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سابق فرانسیسی وزیر اعظم جیان پائیری رفارن نے بوآ فورم فار ایشیا 2024 کی سالانہ کانفرنس کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بوآو فورم فار ایشیا عالمی گورننس میں منفرد کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ایک فورم کی حیثیت سے، یہ دنیا کے دیگر حصوں کے ممالک کو مشترکہ موضوعات پیش کرنے اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں تبادلے کے ایسے مواقع بہت اہم ہیں۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی مشکل دنیا میں ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور بوآو فورم فار ایشیا دنیا بھر میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے عالمی امن کو فروغ حاصل ہو گا

متعلقہ عنوان :