اسسٹنٹ کمشنر اوگی کا بازار کا دورہ، گرا ں فروشو ں پرجرمانے

جمعرات 28 مارچ 2024 15:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اشیاء خوردونوش کی گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کےلیے اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے اوگی بازار کا دورہ کیااور سبزی و فروٹ فروش ، دودھ فروش، نان بائی اور اشیاء خوردونوش کی دکانوں کامعائنہ کیا گیا اور گرانفروشی پرکئی دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرسلیم خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ اوگی کےمختلف بازاروں میں گزشتہ روز بھی کارروائی جاری رکھی اورغیرمعیاری ،ناقص اور زائدالمیعاداشیاء خوردنوش فروخت،ناقص صفائی اورنرخنامے آویزاں نہ کرنےپر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی طرح کےبھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :