ملک کی اقتصادی ترقی میں چھوٹی درمیانی صنعتوں کا اہم کردار ہے،رانا تنویر حسین

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں چھوٹی درمیانی صنعتوں کا اہم کردار ہے،سمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت صنعت و پیداوار میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، سمیڈا نے وفاقی وزیر کو سمیڈا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں چھوٹی درمیانی صنعتوں کا اہم کردار ہے،اسمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لییایس ایم ایزکو سہولت فراہم کرے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمیڈا کو موثر کام کرنے کے لییہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر توجہ دینی چاہی،ملک کی اقتصادی ترقی مین خواتین کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین انٹرپرینیورشپ کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے،ملک کی اقتصادی ترقی میں خواتین کی افرادی قوت کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔