ٹوبہ ٹیک سنگھ،غیرت کے نام پر لڑکی قتل، ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی جوان بہن کو گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر مار ڈالاجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ویڈیو میں بھائی کو گلا دبا کر قتل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کا باپ اور بھابھی بھی موجود ہے،مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز کا کہنا ہے کہ موبائل کان سے لگا کر وقوعہ کی ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

مقتولہ کی بھابھی کے مطابق ملزمان نے ان کی کمسن بچیوں کو یرغمال اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اس حوالے سے ڈی پی او نے کہا کہ قتل ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لیے کیا گیا، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی، ملزم باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :