تحصیل ٹنڈوباگوکے گائوں میں گھرسے خاتون کی لاش برآمد، ورثاء کاشوہرپرقتل کا الزام

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) تحصیل ٹنڈوباگوکے گائوں جاگن خان کھوسو کی رہائشی 18 سالہ مسمات جنت کھوسو کی لاش گھر سے برآمد ہوئی،ورثا نے اس کے شوہر پر قتل کا الزام لگادیا۔

(جاری ہے)

گائوں جاگن خان کھوسو کی رہائشی جنت کھوسو کی نعش گھر کے اندر پڑی دیکھ کر گائوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیااورپوسٹ مارٹم کے لیے ٹنڈوباگواسپتال منتقل کیامتوفیہ کے ورثا نے الزام عادکیاہے کہ جنت کھوسوکواس کے شوہرنے قتل کیاہے وہ اسے پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہتاتھا

متعلقہ عنوان :