ایس ایس پی خیرپور کی کھلی کچہری ، شکایات کے انبار لگ گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ نے کوٹڈیجی میں کھلی کچہری منعقد کی اور عوام کے مسائل سنے ۔ جمعرات کو ایس ایس پی خیرپور نے تحصیل کوٹ ڈیجی میں کھلی کچہری منعقد کی ۔کھلی کچہری میں ایس ایس پی کے علاوہ ڈی ایس پی کوٹڈیجی صاحب ڈنو لانگاہ اور ایس یچ او کوٹڈیجی محمد سلیم دایو سمیت متعلقہ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عوامی مسائل کے فوری حل کرنا ہے، ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں عوام کہ مسائل اور شکایات کا فوری ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی وقت میرے دفتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں اور انہیں جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں ایس ایس پی کو سائلین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئے اور ان کہ فوری حل کہ لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ان کہ حل کہ لیے احکامات جاری کئے گئے۔