یکم مارچ سے27 مارچ تک گرانفروشوں کو25لاکھ65ہزارروپےجرمانہ کیاگیا،ڈی او انڈسٹریز

جمعرات 28 مارچ 2024 16:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازنےکہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیدحسن رضا رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنےکے لیےپوری طرح متحرک ہیں،اس حوالے سے28پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں جو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی او انڈسٹریزنے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرنارووال کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےسرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے یکم مارچ سے27مارچ تک (47ہزار116) انسپیکشنز کیں ہیں،جن میں1ہزار34دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئےجنہیں ناجائز منافع خوری کی مدمیں مجموعی طورپر 25لاکھ65ہزارروپےجرمانہ کیاگیاجبکہ9مقدمات درج کرکے89 افرادکوپابندسلاسل کیاگیا اس دوران 1دوکان بھی سیل کی گئی۔ڈی او انڈسٹریزنارووال نےمزید کہا کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاءبیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :