190ملین پائونڈز کیس ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پانڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔ عدالت میں معاون وکیل نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔