نبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کے والد گرامی حضرت عبداللہ ؓکا یوم وصال 18 رمضان المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کے والد گرامی حضرت عبداللہ ؓکا یوم وصال 18 رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا ،اس دن کی مناسبت سے عارفوالا سمیت چھوٹے بڑے دیہاتوں کی مساجد میں محافل و تقریبات انعقاد پذیرہونگی جس میں علماء کرام وپروفیسر ز حضرت عبداللہ ؓکی حیات وسیرت مبارکہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلوب کو منور فرمائیں گے جبکہ فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔\378

متعلقہ عنوان :