سانحہ نو مئی،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں4 اپریل تک توسیع کر دی گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نو مئی کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں4 اپریل تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نو مئی کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں4 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا حکم بھی دیدیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران بانی پی ٹی ئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہیں ہوئے اور ان کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مہلت مانگی جس پر عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو پیش ہونے کیلئے مہلت دے دی۔

عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں کنفرم ہوچکی ہیں ۔انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3نے چار مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔