Live Updates

ناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر 308افراد کو جرمانے کیے گئے اور 57کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے ریلیف کیلئے پوری فیلڈ فارمیشن متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 7 ہزار 246 انسپیکشنز کی گئیں جس کے نتیجے میں 52 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ251 کو سخت وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی ااشیاء بیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی گئی۔ ذخیرہ اندوزی پر 1جگہ کو سربمہر کردیا گیا 395 افراد اوورچارجنگ میں ملوث پائے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات