اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر نامعلوم گاڑی نوجوان کو کچل کر فرار

جمعرات 28 مارچ 2024 19:25

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر نامعلوم گاڑی نوجوان کو کچل کر فرار، نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کلمت کراس کے مقام پر نامعلوم گاڑی راہ چلتے نوجوان کو کچل کر رفو چکر ہو گیا۔

(جاری ہے)

گاڑی کی زد میں آ کر نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :