ڈی ایف سی کا گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،بھاری جرمانے عائد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) محکمہ خوراک ضلع تورغر کے افسران نے گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے سمیت ناپ تول میں کمی بیشی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی، ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن، ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک زاہد عثمان کاکا خیل کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع تورغر ضیاء الرحمان مروت کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تورغر عامر خالد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سمیت میراگء بازار میں سبزی، کریانہ سٹور، مرغ فروش سمیت دیگر دکانوں کا معائنہ کیا اور روزمرہ کے نرخ، کم وزن، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔