Live Updates

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیر نگرانی موٹر سائیکل سواروں میں خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرز کی مفت تقسیم

جمعرات 28 مارچ 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور پولیس کی جانب سے دھاتی ڈور سے تحفظ کے لیے موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرزکی تنصیب کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس ضمن میں موٹر سائیکل سواروں میں خونی ڈور سے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرز مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جاری اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس پر سیفٹی وائرز کی تنصیب سے قیمتی انسانی جانوں کو دھاتی ڈورسے بچانے میں مدد ملے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز تقسیم کی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور سے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات