چناری، ماہ صیام میںتھانہ پولیس چکار کی حدود سلمیہ کے نواحی علاقے لمبی باڑی، تمرکوٹ میںچوروں کا راج،نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں دس گھروں کو لوٹ کر ریکارڈ قائم کرلیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ماہ صیام میںتھانہ پولیس چکار کی حدود سلمیہ کے نواحی علاقے لمبی باڑی، تمرکوٹ میںچوروں کا راج،نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں دس گھروں کو لوٹ کر ریکارڈ قائم کرلیا،مکینوں کا تقریبا پچاس لاکھ مالیت کا نقصان،پولیس نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج سے کترانے لگی،عوامی حلقوں کاپولیس کے اعلی حکام سے چوری کے واقعہ اور مقدمہ کا اندراج نہ کیے جانے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چکارکے مضافاتی علاقے لمبی باڑی اور تمرکوٹ میں گرمیوں میں آباد ہونے کے لیے بنائے گئے دس گھروں میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں کے گروہ نے تالے توڑ کر تقریبا پچاس لاکھ مالیت کا گھریلو سامان چوری کرلیا ،متاثرہ افراد نے تھانہ پولیس چکار میں لمبی باڑی گھریلو سامان چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دے دی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک تھانہ پولیس چکار نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج نہیں کیااور نہ ہی پولیس نے جائے وقوعہ کی پڑتال کی،چکار لمبی باڑی چوری کی واردات کے متاثرین میں سابق چیئرمین یونین کونسل سلمیہ چوہدری نسیم ،چوہدری کمال دین،چوہدری عبد الحمید،حاجی لال دین،حوالدار ظہیر الدین،شاہنواز بشیر،چوہدری اقبال،کمال دین بپو اور دیگر شامل ہیںمتاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ پولیس چکار میں درخواست دے رکھی ہے ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی چوری کی اس بڑی واردات کے مقدمہ کا اندراج کیا،متاثرین قانونی کارروائی کے منتظر ہیںآزادکشمیر محکمہ پولیس کے اعلی حکام لمبی باڑی، تمرکوٹ میں دس گھروں میں اجتماعی چوری کے واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ کیے جانے کا فوری نوٹس لیںنامعلوم چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے چوروں کو ٹریس کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی مال مسروقہ برآمد کیا جائے نامعلوم چوروں کے گروہ کو بے نقاب کرکے قانون کے کہٹرے میں نہ لایا گیا تو عوام کی املاک محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :