چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ، قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق بات چیت

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کرکٹ سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محسن نقوی اور بابراعظم کے درمیان قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ا س سے قبل خبر یں آئیں کہ کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیاہے۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی ، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں ،محسن نقوی جلد کپتان سے متعلق مشاورت مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔