جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں4 اپریل تک توسیع

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ اور دیگرمقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزم کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4اپریل تک توسیع کردی۔عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔