عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال موخر کررہے ہیں، انجمن تاجران

جمعرات 28 مارچ 2024 20:34

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں شٹرڈاون ہڑتال انجمن تاجران کی کال پر دکانیں بند اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے غلط رویہ اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے خلاف انجمن تاجران میدان میں آگئے ہیں تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کا اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے رویے اور ناجائز جرمانوں کے خلاف شہر میں شیٹر ڈاون ہڑتال پرامن احتجاج کرتے ہوئے انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹی ٹیم آئے روز مختلف بہانے پر ہمیں تنگ کرتے ہیں انتظامیہ باالخصوص اسسٹنٹ کمشنر کوہلو اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی ٹیم مختلف ناجائز بھاری جرمانہ عائد کرتے ہیں ناجائز بھاری جرمانوں سے تنگ آکر پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ناجائز بھاری جرمانے غیرقانونی طور پر لگانا اور جان بوجھ کر تاجر برادری کو ٹارچر کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے اس موقع پر مسلسل 5 گھنٹوں کی شیٹر ہڑتال انجمن تاجران نے شٹر ڈائون ہڑتال موخر کرلی انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوہلو ضلع میں موجود نہ ہونے کی بنا پر شیٹر ہڑتال موخر کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال موخر کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹی انجمن تاجران کے تعاون کرے ہم اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے ضلعی انتظامیہ کوہلو ہمارے ساتھ تعاون کرے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

متعلقہ عنوان :